تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:21

مچھلی لذیذ اور صحت بخش غذا

اے آر وائی - مچھلی ایک نہایت لذیذ غذا ہے اس میں قدرت نے کئی فوائد رکھے ہیں۔ مچھلی چاہے فرائیڈ ہو یا پھر اس کا سالن ہو مچھلی کا مسلسل استعمال اچھی صحت کا ضامن ہے۔



تحقیق سے ثابت ہے کہ صرف مچھلی ہی سرطان روک سکتی ہے۔ ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانے سے مردوں کو مثانے کے سرطان سے بچایا جاسکتا ہے۔ مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جو اس مہلک بیماری کو روکتے ہیں۔ یہ ٹیومر بنانے والے خلیوں کی نمو کو روکتے ہیں اورایک طرح سے دوا کا کام کرتے ہیں۔



اومیگا تھری فیٹی ایسڈ خطرناک وراثتی جین کے اثرات کو زائل کرسکتا ہے۔ مچھلی کے تیل سے کولیسٹرول کے باعث خون کی شریانوں میں بننے والی تنگی میں کمی واقع ہوتی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.