تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:2

مجھے ڈپٹی پرائم منسٹر نہیں بنایا جا رہا، رحمان ملک

اے آر وائی - وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ان کو ڈپٹی پرائم منسٹر نہیں بنایا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں چودہ ہزار ایکٹر زمین پر قبضہ مافیا اور مخصوص گروپوں نے قبضہ کررکھا ہے۔ ان تمام افراد کو ایک ماہ کا وقت دیا جاتا ہے کہ وہ قبضہ چھوڑ دیں، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور بڑے بڑے نام بے نقاب ہوں گے۔



انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے جس سے امن وامان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں پائیدار اور دیرپا امن کے لیے پارلیمنٹ کی کمیٹی کے اقدامات موثر ثابت ہوں گے۔ پارلیمنٹ کو دو گھنٹے کے نوٹس پر ٹارگٹ کلرز اور کراچی کا امن و امان تباہ کرنے والو ں کے بارے میں ان کیمرہ بریفنگ دے سکتا ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.