14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:11
رحمان ملک سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات
اے آر وائی - وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے اسلام آباد میں ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال،کراچی میں امن امان اورسیکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے جے یوآئی کے سربراہ کوکراچی میں امن وامان کی تازہ ترین صورتحال اورحکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن کاکہناتھا کہ کراچی میں مستقل بنیاد پرامن کے قیام کویقینی بنایا جائے۔کراچی میں امن سے متعلق پارلیمنٹ کی قائم کی گئی کمیٹی اپنا فعال کردارکوبھی یقینی بنائے۔