تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:20

نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے گا ،گیلانی

اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نو جوان نسل کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت سے دور رکھنے کا عزم رکھتی ہے نوجوا ن نسل کو فنی تربیت کے وسیع فراہم کر کے قومی تعمیر کے لیئے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے گا۔



ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ہاوس میں نیوٹک اور جرمن ڈیویلپمنٹ ایجنسی کے درمیان بیالیس ملین یورو سے زائد کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی مدد سے پاکستان میں فنی تر بیت کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ملازمت کے مواقعوں عدم دستیابی کے باعث اس لعنت میں ا ضافہ ہوا۔



وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کر نے کی پوری کوششیں کر رہی ہے وزیراعظم نے اس حکومتی عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیئے حکومت بھرپور اقدامات کرے گی جو ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ اس معاہدے سے نہ صرف پاکستان میں فنی تربیت کے منصوبوں کی تکیمل میں مدد ملے گی بلکہ پاکستان اور یورپی یونین ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ بھی ملے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.