تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:35

جرمن سفیر کی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات

اے آر وائی - جرمن سفیر ڈاکٹر مائیکل کوخ نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی ہے جس میں افغانستانکے متعلق جرمن میں منقعدہ ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ کو باقاعدہ دعوت دی۔



دفتر خارجہ اسلام آبادمیں ہونے والی اس ملاقات میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ مستحکم اور پر امن افغانستان کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام اور ترقی پاکستان کی ترجیح ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری عالمی کوششوں میں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.