تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:53

نجی اسپتال ڈینگی کیخلاف ہماری اپیل پرعمل کریں،شہباز شریف

اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پرائیویٹ اسپتالوں نے ڈینگی کے خلاف ہماری اپیل پر عمل نہ کیا تو دفعہ 144نافذ کردیں گے۔



لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر ا علی پنجاب نے کہا کہ اگر ہماری اپیل نہ مانی گئی تو ڈنڈے سے کام لیں گے۔ اسی ہفتے جرمنی سے فوگنگ کی 15مشینیں آجائیں گی اور پلیٹ لیٹس علیحدہ کرنے کی بھی مشینیں درآمد کی جارہی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت سے صرف ایک ہی اپیل کی ہے کہ مچھر مار سپرے میں جو دوا بھارت سے درآمد کی جائے گی اس پر ڈیوٹی کی چھوٹ دی جائے۔



انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ڈینگی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں اور تمام اسپتالوں میں مکمل سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے تاہم میڈیا ، عوام اور سبھی مل کر اس جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.