تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:16

وزیراعظم کی وزات عظمیٰ جاسکتی ہے، ماہرین قانون

اے آر وائی - این آر او عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ماہرین قانون نے مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔ معروف قانون دان جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں تریسٹھ جی کا حوالہ دیا گیا ہے جس سے معاملات مشکل مرحلے میں داخل ہوجائیں گے۔



سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی نے این آر او عملدرآمد کیس کے فیصلے پر کہا کہ واضح ہوگیا حکومت نے عدالتی حکم عدالی کی۔ جس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے۔



مسلم لیگ ن کے رہنما اور معروف قانون دان ظفر علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 16 تاریخ کو لارجر بنچ کی تشکیل کا حکم دے کر حکومت کو عدالتی احکامات پر عملد آمد کا سنہری موقع دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.