10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:34
صدر نے سینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا
اے آر وائی - این آراو عملدرآمد کیس کے فیصلے کے بعد صدرآصف علی زرداری نے کراچی میں اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔
بلاول ہاؤس کراچی میں صدر زرداری سے آج رات متحدہ قومی موومنٹ کی پانچ رکنی وفد نے ملاقات کرنی تھی جسے منسوخ کردیا گیا اور صدر سے آج وزیراعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری کی بھی ملاقات شیڈول میں تھی اسے بھی منسوخ کیا گیا ہے ۔ ملک کے دیگر شہروں میں موجود پیپلزپارٹی کے تمام سینئر رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے جہاں وہ اس مشاورتی اجلاس میں شریک ہونگے۔