تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:26

این آر اوفیصلہ، نوازشریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اے آر وائی - سپریم کورٹ کے این آر او فیصلے کے بعد ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف نے کل رائیونڈ میں ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں این آراو فیصلے اور اس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔



اجلاس میں جن اہم رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے ان میں چوہدری نثار، وزیراعلی پنجاب، غوث علی شاہ، سردار مہتاب عباسی، اسحاق ڈار، سینیٹرمشاہد اللہ، خواجہ آصف، سینیٹر پرویزرشید، احسن اقبال اور دیگرشامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ اجلاس میں عدلیہ کی بالادستی کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.