10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:35
لاہور: مقتول وکیل نصر اللہ وڑائچ سپردخاک
اے آر وائی - لاہور میں گزشتہ رات قتل ہونے والے سینیئر وکیل نصراللہ وڑائچ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نصر اللہ وڑائچ کی نماز جنازہ گلشن راوی فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید، سینیئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الہٰی، عاصمہ جہانگیر، سپریم کورٹ بار کے صدر یاسین آزاد، ہائیکورٹ کے ججز اور دیگر معززین نے شرکت کی۔