تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:25

لاہور میں شدید سردی، درجہ حرارت صفر ہوگیا

اے آر وائی - ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہےلاہور میں شدید سردی، درجہ حرارت صفر ہوگیا جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے کم سے کم درجہ حرارت منفی گیارہ تک پہنچ گیا۔



لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سردی کی لہر جاری ہے بلاچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی سات جبکہ زیارت اور قلات میں درجہ حرارت منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا ہے،سردی کے باعث کوئٹہ میں پانی پائپ لائنیں پھٹ گئیں جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے،گیس پریشر میں کمی کے باعث شدید سردی میں شہری بدستور مشکلا ت سے دوچار ہیں۔



محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ،ژوب اور قلات ڈویژنز میں موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.