تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:53

قومی سلامتی کمیٹی نے پاک امریکا تعلقات کی سفارشات تیار کرلیں

اے آر وائی - قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیٹو حملے کے بعد پیداہونےوالی صورتحال اورپاک امریکہ تعلقات پراپنی سفارشات مکمل کرلی ہیں۔ کل ان سفارشات کوحتمی شکل دی جائے گی۔



قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس میاں رضاربانی کی زیرصدارت ہوا اجلاس میں وزیرخارجہ، حناربانی کھر،سیکرٹری دفاع نےاپنانکتہ نظرپیش کیا۔اجلاس کے بعدمیاں رضاربانی نے مِیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل یہ سفارشات مکمل کرلی جائیں گی۔ اس کے بعد وزیراعظم کوآگاہ کیا جائے گا۔ ان کاکہناتھا کہ وزارت خارجہ اوروزارت دفاع کے نکتہ نظر کے بعد بعض مزیدسفارشات تیار کی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.