تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:17

حکومت کامیابی سے چل رہی ہے،تخت لاہورکو تکلیف ہے،بابراعوان

اے آر وائی - پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کامیابی سے چل رہی ہے لیکن موجودہ جمہوری نظام سے تخت لاہور کو تکلیف ہے۔



سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کو عدلیہ کا درس دینے والوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیااور ججزمیں پھوٹ ڈالی ۔ قومی عدالتوں کے بانی نواز شریف کے پچھتانے کے دن قریب آرہے ہیں۔



انہوں نے جیسے اپنے معافی نامے سے اظہار لاتعلقی کیا ایسے ہی اپنی درخواستوں پر دہائی دیتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہاصدر کے خلاف سازشیں کرنے والے بتائیں دو ہزار آٹھ میں ان سے کس صدر نے حلف لیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.