تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:35

وزیراعظم کےالزامات انتہائی سنگین ہیں،آئی ایس پی آر

اے آر وائی - آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے الزامات انتہائی سنگین ہیں۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سپریم کورٹ میں حقائق پیش کیئے ہیں۔



وزیراعظم کے چینی میڈیا کو دیئے گئے بیان پر آئی ایس پی آر کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی نے سپرم کورٹ میں حقائق پیش کیئے ہیں، آرمی چیف نے قواعد پرعملدرآمد کرتے ہوئے قدم اٹھایا اور میمو گیس سے متعلق حقائق سپریم کورٹ میں پیش کئے گیئے۔



آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے الزامات انتہائی سنگین ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر جوابات جمع کرائے گئے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کے بیانات قانون کے مطابق ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.