تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:59

سوئس حکام کوخط نہ لکھنے کی وجہ بتائی جائے،فضل الرحمان

اے آر وائی - جمعیت علمائےاسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے بحران سے نکلنے کیلئے حکومت نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ پی پی کو سیاسی شہادت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔



اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نےکہا حکومت سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کی وجوہات سامنے لائے۔ عدلیہ اور عسکری قیادت سیاستدانوں کے مثبت فیصلوں کا انتظار کرے۔



قبل ازیں نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی کیلئے سفارشات دیں جس کی روشنی میں قومی سلامتی کمیٹی نے ازسرنو پالیسی بنانے پرغورکیا۔ انھوں نے کہا صدر تحمل کا مظاہرہ کریں اور ججز کے بجائے ان کے فیصلوں کو بولنا چاہیے۔ ہمِیں سوچ سمجھ کرچلنا ہوگا ورنہ ایک پارٹی نہیں بلکہ پورانظام لپیٹا جائے گا۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.