11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:8
کامیابی کی وجہ صدر آصف زرداری ہیں، گیلانی
اے آر وائی - وزیر اعظم گیلانی نے کہا ہے کہ ان کی کامیابی کی وجہ صدر آصف زرداری ہیں، قومی اسمبلی میں باکسنگ نہیں آزادی اظہار ہوتا ہے۔
سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں وزیر اعظم نے کہا کہ کھیل کی طرح سیاست میں بھی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ ہونا چاہئے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انضمام اور آفریدی پسندیدہ کھلاڑی ہیں، عمران خان کھلاڑی کی حیثیت سے پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل اور تعلیم سے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔