11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:17
آئین کی حکمرانی کیلئے بار اور بنچ ایک ہیں، چیف جسٹس
اے آر وائی - چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے آئین کی حکمرانی کیلئے باراور بنچ ایک ہیں۔ سپریم کورٹ بار کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں چیف جسٹس کا کہنا تھا وکلا نے آئین کی حکمرانی کیلئے قربانیاں دیں اور نو مارچ سے اب تک وکلاء کی جہدوجہد مثالی ہے۔
اس موقع پر وفد نے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ بارکی منظورکردہ قرارداد کی کاپی پیش کی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹنے۔