11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:35
بادام، بہتر یاداشت کا نسخہ
اے آر وائی - بادام نہ صرف یاد داشت بہتر بنانے کے لئے آزمودہ نسخہ ہے بلکہ دوسری کئی چیزوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ امریکی تحقیق کے مطابق بادام اپنے فوائد کی وجہ سے بہترین ہے۔
بادام میں پائے جانے والا وٹامن ای، کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور مگنیشیم انسانی جسم کو مطلوبہ مقدارمیں معدنیات فراہم کرتا ہے۔ بادام پیٹ کی بیماریوں، کھانسی، ذیابیطس اور دل کے امراض میں کمی کا سبب بنتا ہے۔
بادام کھانے سے یاد داشت تیز ہوتی ہے جبکہ جلد کی خوبصورتی کے لئے صدیوں سے بادام کا استعمال عام ہے۔ بادام کا تیل کھانوں میں ذائقہ پیدا کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔