12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:59
پیر صبغت اللہ شاہ راشدی آٹھویں پیر منتخب
اے آر وائی - پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کو آٹھواں پیر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ اس بات کا فیصلہ پیرجوگوٹھ میں پاکستان اور بھارت میں حروں کی جماعت کے خلفا کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اعلان کے ساتھ ہی نئے پیر پگارا کی دستار بندی بھی کردی گئی۔ پیرجوگوٹھ میں جاری اجلاس میں چیف خلیفہ سمیت پندرہ خلفاء شریک تھے۔
پیر صاحب پگارا کے چار صاحبزادے ہیں جن میں پیر صبغت اللہ شاہ راشدی ، پیر صدر الدین شاہ راشدی ، علی گوہر شاہ راشدی اور حزب اللہ راشدی شامل ہیں۔ حر جماعت کے نظم وضبط کے مطابق خلفاء کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اورکوئی بھی اس سے اختلاف نہیں کرسکتا۔