12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:59
عمران خان غیرملکی طاقتوں کےاشارے پرکام کررہےہیں،احسن اقبال
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے عمران خان غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر نواز شریف کے راستے کی دیوار بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی باتیں اس بات کا ثبوت ہیں انکا ایجنڈا غیر ملکی طاقتوں کا ہے جو یہ نہیں چاہتیں کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے نواز شریف وزیراعظم بنیں۔ لانگ مارچ کے موقع پرگرفتاری کے خوف سے چھپنے والا عمران خان قوم کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا ن لیگ کے استعفے اس وقت کارگر ثابت ہونگے جب کوئی اور جماعت اسمبلیوں سے استفعوں پر راضی ہو جائے گی۔