تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:8

خیبر ایجنسی: مکان پر گولہ گرنے سے پانچ افراد جاں بحق

اے آر وائی - خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا آقا خیل میں مکان پر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔



خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑا آقا خیل کے علاقہ میری خیل میں لال جمین کے مکان پر اس وقت گولہ آ گرا جب عکسریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی جارہی تھی۔ مارٹر گولہ گرنے سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس سے لال جمین کی بہو اور اس کے دو بیٹے، ایک پوتا اور ایک پوتی جاں بحق ہوگئے جبکہ لال جمین کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.