تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:17

این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت موخر کی جائے،اٹارنی جنرل

اے آر وائی - اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ایک خط ارسال کیا ہے جس مین کہا گیا ہے کہ سولہ جنوری کو ہونے والی این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت موخر کی جائے۔



اٹارنی جنرل نے خط میں آگاہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کے لیے سولہ جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے جبکہ اسی تاریخ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں میمو کمیشن کی کارروائی بھی ہونا ہے جس میں ان کا پیش ہونا لازمی ہے اور وہ بیک وقت دو جگہوں پر پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت یا تو این آر او کیس کی سماعت ملتوی کرے یا ترجیح وضع کرے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.