تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:53

اداروں کے درمیان کسی قسم کا کوئی تصادم نہیں، گیلانی

اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان کسی قسم کا کوئی تصادم نہیں، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے کردارادا کرتے رہیں گے۔



پارلیمنٹ ہائوس میں پیپلزپارٹی اوراس کے اتجادی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اہم قومی ایشوزپراتحادیوں کوساتھ لے کرچلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے ماضی میں بھی اہم اداروں کااحترام کیا اورآئندہ بھی احترام کرتی رہے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری حکومت کوعوام نے پانچ سال کامینڈیٹ دیا ہے پارلیمننٹ مدت پوری کرے گی۔



اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری عمل کے انتقال میں صدراوروزیراعظم پرکل کے اجلاس میں اعتماد اوریکجہتی کی قراردادلائی جائے گی اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہاربھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.