12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:44
حکومت کی تحریک اعتماد کی مخالفت کی جائیگی، چوہدری نثار
اے آر وائی - قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں حکومت کی تحریک اعتماد کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری نثار نے کہا کہ جس انداز میں اسمبلی اجلاس طلب کیا اس پر شدید اعتراض ہے اور اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔ اپوزیشن کسی بھی ایسی قرارداد کی مخالفت کرے گی جس سے اداروں میں تصادم کا خطرہ ہو ۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین عدالتی فیصلوں کی نفی کی اجازت نہیں دیتا اور عدلیہ کے فیصلوں پر بحث نہیں کی جاسکتی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے ماتحت اداروں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ حکومت نے فوج سے محاذ آرائی کی حد کردی ہے، اپوزیشن رہنماوں کے اجلاس میں 4 نکات پر اتفاق ہوچکا ہے۔