تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:35

قومی اسمبلی: پارلیمنٹ کی بالادستی کی قراداد کل پیش کی جائیگی

اے آر وائی - قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کو پارلیمنٹ کی بالادستی، اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور جمہوریت کے استحکام اور یکجہتی کی قراداد منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔



ذرائع کے مطابق قرارداد حکمران پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش ہوگی جس کی اتحادی جماعتیں بھی حمایت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم نے فوج اور عدلیہ کے خلاف کسی بھی محاذ آرائی پر مبنی قرارداد کا حصہ نہ بننے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ متوازی قرارداد پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.