تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:59

این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت موخر کرنے کی درخواست مسترد

اے آر وائی - چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے این آر او عملدرآمد کیس کی سولہ جنوری کو ہونے والی سماعت ملتوی کئے جانے کی اٹارنی جنرل کی استدعا مسترد کردی۔



چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کے خط کے جواب میں انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ سولہ جنوری کو این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کرنے والے بینچ اور کمیشن کے رو بر و اسی روز سماعت ایڈجسٹ کرنے کی استدعا کرسکتے ہیں ۔



چیف جسٹس نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ این آر او کیس کی سماعت اور میمو کمیشن کی کارروائی دونوں ہی بہت اہم ہیں جن کی تاریخیں سولہ جنوری مقرر ہوئیں ہیں اس مرحلے پر ان کی جانب سے کوئی حکم کسی ایک سماعت میں تاخیر کا سبب بنے گا۔ اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا کہ سولہ جنوری کو این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.