تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:26

پیرپگارا نےفیڈریشن کےاستحکام کیلئے بھرپورکرادرادا کیا،گیلانی

اے آر وائی - قومی اسمبلی کا اجلاس پیرپگارا اورعظیم دولتانہ کی روح کے ایصال ثواب اوران کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کل صبح ساڈھے دس بجے تک ملتوی ہوگیا۔



قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پیرپگارا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ادارہ تھے جنہوں نے فیڈریشن کے استحکام کیلئے ہمیشہ بھرپورکرادر ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیرپگار اسے تعصب کی بو نہیں آتی تھی انھوں نے دفاع وطن کیلئے کلیدی کردارادا کیا۔



وزیراعظم نے کہا کہ پیرپگاراکی ملک کیلئے خدمات ہمیشہ یادرہیں گی۔ انھوں نے پارٹی کے مرحوم رکن قومی اسمبلی عظیم دولتانہ کی جمہوری خدمات کوبھی سراہا ملک کے اندراورملک کے باہر بھرپورنمائندگی کرنے پر وزیراعظم نے عظیم دولتانہ کی خدمات کی تعریف کی ۔



ن لیگ کے خواجہ آصف ق لیگ کے ریاض حسین پیرزادہ ایم کیوایم کے حیدرعباس رضوی ،غوث بخش مہر، اے این پی کے اسفند ولی یارخان، مولانا فضل الرحمن اورفاٹا کے کامران خان نے بھی پیرپگارا اوران کے آبائو اجداد کی دفاع وطن کییلئے قربانیوں اورخدمات کوخراج عقیدت ییش کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.