13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:8
قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا
اے آر وائی - قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس آج ہورہا ہے۔ صدروزیراعظم پراعتماد کی قرارداد پیش کی جائے گی۔ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ حکومت کی مشکلات کم ہوں گی۔ اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی کے وفد نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ تمام معاملات ایک ہفتے میں ٹھیک ہوجائیں گے جبکہ قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ حالات ایسے نہیں جیسے میڈیا پیش کررہاہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قمرزمان کائرہ نے کہاکہ حکومت کیخلاف فضاء تیار کی گئی۔پارلیمنٹ بالادست ہے،تمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق چلائیں گے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ وہ حکومت سے جدا نہیں۔