13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:35
منصوراعجاز کو اسلام آبادجانے سے نہیں روکا، امریکا
اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں۔ میمو گیٹ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے اس میں کوئی دلچسپی نہیں اور منصور اعجاز کو اسلام آباد جانے سے نہیں روکا۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال پر وکٹوریہ نولینڈ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات جلد بہتر ہوجائیں گے۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے کہاکہ میمو گیٹ اسکینڈل پاکستان کاداخلی معاملہ ہے۔ امریکا کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تاجر منصور اعجاز کو پاکستان جانے سے نہیں روکا۔
وکٹوریہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے متعلق صدارتی ایلچی مارک گراسمین آئندہ ہفتے افغانستان جائیں گے اور طالبان سے مذاکرات سے متعلق افغان صدر سے بات چیت کریں گے۔