13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:44
شمالی علاقہ جات میں برف باری ،بالائی پنجاب میں بارش کا امکان
اے آر وائی - محکمہ موسمیات نے مری سمیت گلیات شمالی علاقہ جات اوربلوچستان میں ایک روز بعد دوبارہ برف باری کی پیشین گوئی کی ہے اور بالائی پنجاب ،اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ کے زیادہ تر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان بھی ظاہر کیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روزملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔
آج صبح سب سے کم درجہ حرارت اسکردو اور کالام میں منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہنزہ ، پارا چنار میں منفی گیارہ ، استور میں منفی دس ، گلگت منفی سات، اسلام آباد منفی ایک ، کوئٹہ منفی چار، لاہور پشاوراور مظفر آباد میں ایک اور کراچی میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔