تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:46

میمو کمیشن: سولہ جنوری کی سماعت ملتوی ہونے کا امکان

اے آر وائی - سولہ جنوری کو ہونے والی میمو کمیشن کی سماعت فریقین کی باہمی مشاورت کے بعدملتوی ہونے کا امکان ہے۔ منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ اور اٹارنی جنرل کے مابین ابتدائی مشاورت میں اکرم شیخ نے اٹارنی جنرل کو پیشکش کی کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے دی گئی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی وہ بھی حمایت کریں گے۔



اکرم شیخ نے یہ پیشکش بھی کی کہ فریقین سماعت ملتوی کرنے کی مشترکہ درخواست بھی دے جاسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سولہ جنوری کو این آر اوعملدرآمد کیس کی سماعت کر ے گا جس میں اٹارنی جنرل کی موجودگی انتہائی ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.