13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:54
مسلم لیگ ن کے اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے
اے آر وائی - مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف سے آج اہم سیاسی رہنماء پنجاب ہاوٴس میں ملاقات کریں گے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال ، سینیٹ و قبل از وقت انتخابات اور دیگر اہم امور پر مشاورت ہوگی۔
مسلم لیگ نواز کے ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھاکہ ملک کی اہم سیاسی جماعتوں سے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف ملاقات کریں گے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ نواز نے مولانا فضل الرحمن، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، جماعت اسلامی کے پروفیسر خورشید احمد، پیپلز پارٹی شیر پاوٴ کے آفتاب احمد شیرپاوٴ ، میر حاصل بزنجو، سلیم سیف اللہ خان، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں اور دیگر جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے جاری کئے ہیں۔