13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:35
ہردہشت گرد گروپ کے خلاف بھر پور کارروائی ہوگی،امیر حیدر ہوتی
اے آر وائی - وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ دہشت گرد وں کے ہر گروپ کے خلاف بھر پور کارروائی کریں گے۔ پشاورپولیس لائن میں بڈ ھ بیر حملے میں شہیدتین اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کاحملہ خیبر ایجنسی آپریشن کا ردعمل ہے دہشت گرد گروپ جہاں بھی ہوں گے ۔
ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں سات دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے جن میں دودہشت گردکمانڈر بھی شامل ہیں۔