13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:17
اسلام آباد:پنجاب ہاوٴس میں اپوزیشن گرینڈ الائنس بنانے پر غور
اے آر وائی - اسلام آبادمیں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں حکومت کیخلاف اپوزیشن گرینڈ الائنس بنانے پر غور کیا گیا۔ پنجاب ہاوٴس میں ہونے والے اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمن ،محمود خان اچکزئی ،سلیم سیف اللہ ،گوہر ایوب قاضی حسین احمد اور سینیٹر پروفیسر خورشید سمیت د یگر اپوزیشن اراکین شریک ہیں۔
اجلاس میں حکومت گرانے سے متعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اپوزیشن رہنماوٴں نے حکومت کے خاتمے کے لئے عوامی تحریک اورلانگ مارچ کے آپشنز پر بھی غور کیا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کا کہنا ہے حکومت کے خاتمے کیلئے آئینی طریقہ اختیار کر سکتے ہیں۔ اس بارے میں مشاورت کی جا رہی ہے۔