تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:36

قومی اسمبلی میں حکومت کے حق میں قرارداد پیش

اے آر وائی - اے این پی کے رہنما اسفندیار ولی نے قومی اسمبلی میں حکومت کے حق میں قرارداد پیش کردی ہے۔ قرارداد پر رائے شماری پیر کو کرائی جائے گی ۔ تاہم وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وزارت عظمی کی مدت کم کرنی ہے تو اپوزیشن آئین میں ترمیم کر لے، اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت نہیں ،مصیبت آئی تو عوام کے پاس جائیں گے کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے ۔



انہوں نے کہا کہ این آراو کی حمایت،ادروں سے تصادم یاسیاسی شہید ہونے نہیں آئے۔حکومت برطرف کی گئی تو یہ کسی کے حق میں نہیں ہوگا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثارکا کہنا ہے کہ حکومت کے خاتمے کیلئے آئینی طریقہ اپنائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.