13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:54
حکومت کیخلاف غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے،قاضی حسین
اے آر وائی - جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ فوج کو سیاست سے دور رہنا چاہئے۔
پنجاب ہائوس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور دیگر جماعتوں کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ جتنا جلدی ممکن ہوسکے حکومت کو نئے انتکابات کرادینا چاہیئں۔