تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:36

صدر زرداری سے اسفندیار ولی کی ملاقات

اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے صدر مملکت آصف علی زرادری سے ملاقات کی ۔ جس میں قومی اسمبلی میں پیش ہونے والی قراداد اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



اسفندر یار ولی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کے بعد ایوان صدر پہنچے تھے۔ ملاقات میں سربراہ اے این پی نے صدر کو سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ سیاسی بحران کے خاتمے اور مفاہمتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق ہوا کہ سیاسی قیادت کی جانب سے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جانا چاہیے جس سے جمہوری نظام کو خطرہ ہو۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات پر بھی غور کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.