13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:54
قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان
اے آر وائی - الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقہ میں ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا ہے ۔ ان حلقوں میں 20 فروری کو پولنگ ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 9 مردان، این اے 104 قصور، این اے 108 اور 109ملتان، اور این اے 195 رحیم یار خان کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 44 میں ضمنی انتخابات ہو ں گے۔
یہ نشستیں ان ارکان کی طرف سے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہو گئیں تھیں۔ قصور کی نشست سردار آصف احمد علی، جبکہ ملتان کی دونشستیں جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی کے مستعفی ہونے اورتحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد خالی ہوگئی تھیں۔ ضمنی انتخابات کے لئے امید وار 19 اور 20 جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔