تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:9

تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، گیلانی

اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک اسی صورت ترقی کرسکتا ہے جب تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، جمہوریت آسان نہیں لیکن قومی یک جہتی اور استحکام کا یہی واحد راستہ ہے۔



نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں سول افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف گیلانی نے کہا کہ حکومت بینظیر بھٹو کے مشن اور ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں، سیاسی استحکام پیدا کرکے سیاسی اکائیوں کو مضبوط کیا ملک کو صحیح سمت میں ڈال دیا ہے، ملک میں جمہوریت کے استحکام، جمہوری اقدار اور ریاستی اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔



وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ سیاسی تجربہ کی روشنی میں کہہ سکتا ہوں کہ آئین پر عملدرآمد ہی ملکی ترقی کا واحد راستہ ہے، ہم نے آزادی اظہار رائے کو فروغ دیا۔ 1973 کا آئین پیپلز پارٹی اور ذوالفقار علی بھٹو کی بڑی کامیابی ہے آئین پر عملدرآمد ملکی خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.