13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:18
سپریم کورٹ:شریف خاندان کے خلاف مقدمات کی سماعت18جنوری کوہوگی
اے آر وائی - سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب مقدمات کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے جو اٹھارہ جنوری سے نیب کی جانب سے دائرکی گئی سات اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کا فل بینچ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل ہے۔ نیب نے حدیبیہ پیپر ملز، حمزہ اسپننگ ملزاور رمضان شوگر ملز تین جائیداد ضبط کیے جانے کے حوالے سے اپیلیں دائر کی تھیں۔ یہ اپیپلیں لاہور ہائِی کورٹ کی جانب سے حکم امتناٰی جاری کیا گیا تھا جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
اپیلوں میں حدیبیہ پیپر ملز، حمزہ اسپننگ ملزاور رمضان شوگر ملزکے علاوہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔