تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:36

منصور اعجاز ویزے کے لیے درخواست آج جمع کرائیں گے،اکرم شیخ

اے آر وائی - سینئر وکیل اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے اُن کے موکل منصور اعجاز ویزا کے حصول کے لیے درخواست آج جمع کرائیں گے۔ حسین حقانی کے وکیل کا کہنا ہے ان کی خواہش ہے منصور اعجاز جلد پاکستان آئیں۔



اسلام آباد ہائیکورٹ میں اے آر وائی نیوز سے گفتگومیں اکرم شیخ کا کہنا تھا منصور اعجاز ویزے کے حصول کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن درخواست دینے جائیں گے۔ امید ہے میموکمیشن کے احکامات کے مطابق انھیں آج ہی ویزاجاری کر دیا جائے گا۔ اکرم شیخ کا کہنا تھا منصور اعجاز کے پاکستان نہ آنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔ وہ پاکستان نہ بھی آتے تو عدالتی کمیشن ان کا بیان ریکارڈ کرنے بیرون ملک جا سکتا تھا۔ انہوں نے حسین حقانی پر دھمکیاں دینےکےالزام کی تردید کی۔



دوسری جانب حسین حقانی کے وکیل زاہد حسین بخاری نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہا منصور اعجاز کی آمد سے سچ اور جھوٹ واضح ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا وہ بھی منصور اعجاز کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔ خواہش ہے وہ جلد پاکستان آئیں۔ دھمکیوں سے متعلق سوال کے جواب میں زاہد حسین بخاری کا کہنا تھا وکیل کو ایسے الزامات نہیں لگانے چاہئیں جو شعبہ وکالت کی شان کے خلاف ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.