تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:41

ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا، پرویز مشرف

اے آر وائی - آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا، اس وقت نئے انتخابات کی اشد ضرورت ہے ۔ ملتان میں صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو میں پرویز مشرف نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف کیلئے فوری انتخابات کرائے جائیں۔



این آر او سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ جب انہوں نے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی ملک بحرانوں سے دوچار تھا، تاجر برادری نے اس وقت اہم کردار ادا کیا اور آج پھر اسی کردار کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر سرائیکستان سمیت دیگر صوبے بنائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.