13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:41
زیابطیس کا علاج دریافت کر لیا گیا، ماہرین کا دعویٰ
اے آر وائی - امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں تیزی سے پھیلتے ہوئے زیابطیس کے مرض کا علاج دریافت کرلیا گیا ہے ۔ انٹرنیشنل ڈائباٹیز فیڈریشن کے مطابق واشنگٹن اسکول آف میڈیسن میں زیابطیس پر قابو پانے کیلئے ادویات تیار کرلی گئی ہیں جن کا اس مرض میں مبتلا چوہوں پر کامیاب تجربہ بھی کیا جاچکا ہے ۔
ماہرین کے مطابق ان ادویات کو انسانی جسم میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فیڈریشن کے مطابق دو ہزار تیس تک دنیا میں ہر دس میں سے ایک شخص زیابطیس کا مریض ہوگا۔ اس کی وجہ بے وقت غلط اور کاربوہائیڈرٹ والی غذائوں کا زیادہ استعمال اور موٹاپا ہے۔