13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:41
وزیراعظم نےبرطانوی ہائی کمشنرکوفون نہیں کیا،ترجمان
اے آر وائی - وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے ملک میں فوجی بغاوت کا خدشہ اور برطانیہ سے مدد مانگنے سے متعلق خبروں کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم گیلانی نے برطانوی ہائی کمشنر کو کوئی فون نہیں کیا ہے۔ من گھڑت خبروں میں صداقت نہیں ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی گئی اور اسے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں ۔ ترجمان کا کہنا تھا وزیراعظم گیلانی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ۔ حکومت کا کسی غیرملکی طاقت پر انحصار نہیں۔ وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنر سے غیرجمہوری اقدام کی کوئی بات نہیں کی۔ وزیراعظم اور جمہوری حکومت کی طاقت عوام ہیں۔
امریکی نیوزایجنسی نے دعویٰ کیا تھا وزیراعظم گیلانی نے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن کو فون کر کے ملک میں فوجی بغاوت کے خطرے سے آگاہ کیا تھا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن سے موجودہ حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے برطانیہ کی حمایت کا مطالبہ کیا تھا۔