تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:54

کرم ایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری،8 شدت پسندہلاک

اے آر وائی - کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے آٹھ شدت پسند ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ جوگی کے علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کئی گھنٹوں سے سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مشتبہ ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔



کارروائیوں کے دوران شدت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ زخمی ہونے والے گیارہ شدت پسندوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.