تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:0

حکمرانوں کا پیسہ اور کاروبار ملک سے باہر ہے، جاوید ہاشمی

اے آر وائی - تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے ہمارے لیڈر کرپشن کرکے دنیا کے امیر ترین لوگ بن چکے ہیں عوام کا خون تک چوس لیا۔



ملتان پاک گیٹ پر جسلہ سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا پیسہ اور کاروبار ملک سے باہر ہے یہ ملک کا کیا بھلا کریں گے۔ ملک بحرانوں سے دوچار ہے حکمران لندن اور جدہ رہتے ہیں اور یہاں سیاست کرنے آجاتے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ ملتان کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔ میں نے بغاوت کا اعلان کیا ہے اور غلامی کی زنجریں توڑ دیں ہیں میں ملک کے دشمنوں کو مار کر مروں گا ہم نے آمریت کا سامنا کیا ہے اور پاکستان کے پرچم کو بلند رکھنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.