تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:18

وزیراعظم نے بغیر وجہ بتائے برطرف کیا، نعیم خالد لودھی

اے آر وائی - سابق سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس ملا نہ تحقیقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے بغیر وجہ بتائے برطرف کردیا۔



لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا حکومتی حلف نامے پر دستخط کرائے جارہے تھے، جس کا انکار کرنے پر انھیں برطرف کیا گیا۔ انھوں نے کہا ایسا بیان جو ان کا نہیں اس پر کیسے دستخط کرسکتا تھا۔ سپریم کورٹ نے جو پوچھا اس کا جواب دیا، جس پر وزیر دفاع نے وضاحت مانگ لی تھی۔



میمو گیٹ اسکینڈل کے مقدمے میں سابق سیکریٹری دفاع نے وزیر دفاع کی منظوری کے بغیر سپریم کورٹ میں جواب داخل کرایا تھا۔ اقدام کو قواعد کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے انہیں برطرف کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.