13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:38
کوئٹہ: جناح ٹاؤن تھانے کے قریب دھماکا،جانی نقصان نہیں ہوا
اے آر وائی - کوئٹہ میں جناح ٹاؤن تھانے کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکا جناح ٹاؤن تھانے کی عمارت قریب ہوا۔ دھماکا خیز مواد کو تھانے کی دیوار کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تھانے کی نئی عمارت بنائی گئی تھی جس کا دو ہفتے قبل ہی افتتاح کیا گیا تھا۔