13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 21:9
این آر او کے مقدمات کو بحال کردیا گیا
اے آر وائی - سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں این آر او کے مقدمات کو بحال کردیا گیا اور اہم مقدمات میں ملوث نمایاں شخصیات کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔
این آر او پر سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد نیب کے اعلی حکام کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بڑے مقدمات میں ملوث ممتاز شخصیات کے وارنٹ گرفتاری بحال کردیے گئے ہیں ۔ نیب کے راولپنڈی اورلاہور ریجن نے اسماعیل قریشی، عدنان خواجہ، ریاض شیخ، راجہ احسن، آر اے ضیا سمیت کئی افراد کوشامل تفتیش کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ افراد کو تحویل میں بھی لیا جاسکتا ہے۔