تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:27

جلد کے کینسر کا بغیر تکلیف کے علاج

اے آر وائی - جلد کے کینسر میں مبتلا لوگوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ماہرین نے اس مرض کا ایسا علاج دریافت کر لیا ہے جس میں آپریشن کی ضرورت ہے اور نہ ہی کوئی تکلیف ہو گی ۔



اٹلی کے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایسی کریم تیار کی ہے جس کے استعمال سے جلد کے کینسر میں مبتلا مریضوں کا علاج ممکن ہے۔ کریم کے اجزا جلد کے متاثرہ حصہ میں جذب ہو کر فوری آرام پہنچاتے ہیں۔



سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کی وجہ سے یہ کریم موثر ہے۔جس سے جلد کے کینسر کے شکار مریض بغیر تکلیف کے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.